نواز شریف رات کے دو بجے بھی ملاقات کیلئے بلا لیتے تھے، افتخار ٹھاکر

image

معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رات 2 بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے بہت آسانی سے ملاقات ہوجایا کرتی تھی، انہیں کبھی بھی فون کرو تو آگے سے پوچھتے تھے کہ کون کون ہے؟

انہیں بتاؤ تو کہتے تھے کہ فوری آجا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے 2بجے بھی کال کر کے کہو کہ 10منٹ بات ہو سکتی ہے؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10منٹ کیوں، آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی ہے فوری آجائیں۔

ایک اور سوال پرافتخار ٹھاکر نے بتایا کہ حکمرانوں سے ہمیں کوئی کام نہیں ہوا کرتا تھا ہم تو میاں صاحب کے ساتھ جگتیں مارنے کے لئے چلے جایا کرتے تھے۔

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ بہت پیارے ہیں، اب بھی اگر کبھی کسی پروگرام کیلئے لندن جانا ہو تو ان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر چلے جایا کرتے ہیں جہاں وہ طعام وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.