خدیجہ شاہ سمیت پی ٹی آئی کی دیگر خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

image

پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کی خواتین خدیجہ شاہ، طیبہ راجہ اور صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کو پیش کیا۔ پولیس نے خواتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عنبر گل خان  نے گرفتار خواتین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروایا ہے۔ اس پر جج نے خواتین سے استفسار کیا کہ ’کیا آپ سے ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں؟‘

خواتین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سے ڈنڈے برآمد نہیں ہوئے۔‘ وکلا کی جانب سے استدعا کہ گئی کہ خواتین سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیں مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔‘

انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ، مریم مزاری، عالیہ حمزہ ملک، صبوحی انعام، طیبہ راجہ، صنم جاوید، ہما سعید، ممتاز بی بی، خلت عزیز، ارم اکمل، عائشہ مسعود، ماہا مسعود، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پی ٹی آئی خواتین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد جمعرات کو پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خواتین ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.