پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ

image

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ‘فِچ’ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فِچ نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان موجود نہیں ہے۔ گزشہ کچھ مہینوں سے روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے لیکن اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے۔

فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے ان خیالات کا اظہار ‘بلومبرگ’ کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ کے باعث روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت کی تجویز ہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.