سوشل میڈیا صارفین نے شیف کی بنائی منفرد آئس کریم پر تبصروں کی بھرمار کردی، ویڈیو نے دیکھنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا، آپ ویڈیو دیکھ کر خود فیصلہ کریں۔
ایک شیف نے کیریمل سلک تاروں کے استعمال کرتے ہوئے منفرد ڈش کو نہایت خوبصورتی سے سجایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شیف ایک بڑے چمچے کا استعمال کرتے ہوئے پگھلے ہوئے کیریمل کو دو گلاسوں کے درمیان پھیلا کر اسے تار کی شکل میں بناتا ہے اور اس تار گچھے کو کپ میں رکھی آئس کریم کے گرد پھیلا دیتا ہے۔آئس کریم تیار ہونے کے بعد ایسے لگ رہی ہے کہ جیسے کسی گھونسلے کے بیچ میں انڈا رکھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بھی چیز بناکر ویڈیوز اپ لوڈ کرنا معمول بن چکا ہے ، اس شیف نے بھی آئس کریم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کردی ہے۔
بہت سے صارفین نے شیف کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف تو نہ کی البتہ اسے چڑیا کے گھونسلے میں رکھے ہوئے انڈے سے تعبیر کیا۔ویڈیو کو انسٹا گرام پر پوسٹ کرنے کے بعد اسے اب تک تقریباً ساڑھے سات ملین لوگوں نے دیکھا اور اپنے اپنے انداز میں دلچسپ تبصرے بھی کیے۔