5 عمارتوں کی مالک بھکارن۔۔ کروڑوں کی جائیداد رکھنے والی یہ عورت بھیک مانگنے کے لئے کیا ڈرامہ کرتی تھی؟

image

آج کل فقیر پیسے ہتھیانے کے لئے جھوٹے ڈرامے کرتے تو بہت پکڑے گئے ہیں۔ لیکن ایسا فقیر جو باقاعدہ جائیداد کا مالک ہو اتنی عام بات نہیں۔ مصر کے شہر قاہرہ میں ایسی فقیرنی ہے جو کروڑوں کی جائیداد کے علاوہ 5 عالیشان عمارتوں کی مالکن ہے۔

اس امیر ترین بھکارن کا نام نفیسہ اور عمر 57 برس ہے۔ نفیسہ کے 2 بینک میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز موجود ہیں جو پاکستانی کئی کروڑ بنتے ہیں۔

نفیسہ کی حیرت انگیز اسٹریٹجی وہیل چئیر پر معذوری کا ڈرامہ کر کے بھیک مانگنا تھی۔ اسی چالبازی کے ذریعے وہ لوگوں کو دھوکہ دے کر ان کے پیسے اینٹھتی تھی اور جائیداد بناتی تھی۔

پولیس نے تفتیش کے دوران معلوم کیا کہ بھکارن مکمکل طور پر ٹھیک ہے اور کسی قسم کی معذوری نہیں۔ نفیسہ پر مقدمہ کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts