اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 سے بھی نیچے چلا جائے گا، ملک بوستان

image

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔

ایک انٹرویو میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا، ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے، بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، اسی طرح سلسلہ چلا تو ڈالر 295 سے بھی نیچے آجائے گا۔

ملک بوستان نے کہاکہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں دس روپے کا فرق ہے، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.