گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شارک کو روسی نوجوان کو مصر کے بحیرہ احمر میں نگلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کئی صارفین اس خوفناک ویڈیو کر دیکھ کر افسوس اور صدمے کا شکار ہوگئے۔
البتہ کچھ عرصے بعد اس شارک کو پکڑ لیا گیا اور ماہرین نے بتایا کہ یہ مادہ ٹائیگر شارک ہے۔ ٹیم کا کہنا تھا کہ قاتل شارک کی آنتیں صاف ہیں لیکن پیٹ میں روسی نوجوان کے جسم کے کچھ حصے موجود تھے جن سے پتا چلا یہ وہی شارک ہے جس نے 24 سالہ روسی نوجوان کا بے دردی سے قتل کیا تھا۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ اس شارک کو میوزیم میں رکھا جائے گا اور اب اس کو ممی بنانے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔