میں چاہتی ہوں یہ میری آخری شادی ہو۔۔ 28 سال کے لڑکے نے 22 بچوں کی دادی سے کیوں شادی کی؟

image

“میں چاہتی ہوں کہ یہ میری آخری شادی ثابت ہو۔ میرے 22 پوتے پوتیاں اور ایک پڑ پوتا ہے۔ پہلے بھی 2 شادیاں کر چکی ہوں۔“

یہ کہنا ہے 62 سالہ روکیہ سمت کا جنھوں نے چند ماہ پہلے اپنے سے کئی سال چھوٹے 28 سالہ نوجوان سبحان محمد امین جمڈیل سے شادی کی ہے۔ روکیہ کی پہلی شادی 40 سال چلی جب کہ دوسری صرف 2 برس۔

ٹک ٹاک پر روکیہ اور امین کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی عمروں کا فرق لکھا ہوا ہے البتہ صارفین اس بات کو سراہ رہے ہیں کہ دونوں اتنے واضح فرق کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں۔

روکیہ کہتی ہیں کہ “ہاں میرا شوہر عمر میں کافی چھوٹا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ میرے آخری وقت تک میری دیکھ بھال کرے گا۔ امید ہے یہ میری آخری شادی ہوگی“

دوسری طرف جب امین سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں روکیہ سے ایک برس پہلے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملا۔ وہ کسی کے ساتھ آئی تھیں اور ہم اچھے دوست بن گئے اور پھر شادی کا فیصلہ کیا۔

روکیہ کہتی ہیں کہ امین ان کے بچوں، پوتے پوتیوں اور پورے خاندان کے ساتھ بھی بہت اچھے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts