قانونی مسائل میں گِھرے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا منظر عام سے غائب کیوں؟

image
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ چند ماہ سے مختلف کیسز میں عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ہر پیشی کے موقع پر ان کے چند حمایتی بھی عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

تاہم اس تمام عرصے میں اگر ایک نمایاں شخصیت جو منظرعام سے غائب ہے تو وہ ہیں سابق صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جو صدارتی مہم سے لے کر وائٹ ہاؤس اور بعد میں بھی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو جب سرکاری خفیہ دستاویزات کے کیس میں سابق صدر نے خود کو سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا، تب بھی میلانیا ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں۔

امریکہ کی اوہایو یونیورسٹی میں تاریخ کی پروفیسر کیتھرین جیلسن کا کہنا ہے کہ ’امریکی عوام سیاسی بیویوں کو سکینڈل اور بحران کے وقت اپنے شوہروں کے ساتھ کھڑے دیکھنے کے عادی ہیں۔‘

’اس لیے میلانیا کی اپنے شوہر کی حالیہ پیشیوں کے دوران غیر موجودگی کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا ہے۔‘

ایک دن قبل میلانیا کو نیویارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نیوجرسی میں اپنے گھر سے فلوریڈا کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ نوے منٹ کی ڈرائیو کی دوری پر ہونے کے باوجود بھی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے نیوجرسی ملنے نہیں گئیں۔

میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی جنوری 2005 میں ہوئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

اپریل میں نیویارک کے شہر مین ہیٹن کی عدالت میں جب ڈونلڈ ٹرمپ پورن سٹار کو رقم کی ادائیگی کے الزام میں پیش ہوئے تب بھی میلانیا ان کے ہمراہ موجود نہیں تھیں۔

الزامات سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس سے خطاب میں انہوں نے اپنی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا لیکن اہلیہ میلانیا کا ذکر بھی نہیں کیا تھا۔

جبکہ اس تقریب میں میلانیا ٹرمپ کے والد بھی شریک تھے اور کہا جاتا ہے کہ اس وقت میلانیا بھی مار اے لاگو اسٹیٹ پر ہی موجود تھیں۔

امریکی فیشن میگزین ووگ کی ایگزیکٹو اور میلانیا ٹرمپ کی سابق مشیر ونسٹن والک آف کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی اہلیہ جان بوجھ کر خاموش ہیں اور یہی ان کا ہتھیار ہے جو انہیں تحفط فراہم کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts