انڈیا میں مسلمان شہری نے ماں کی محبت میں ’تاج محل‘ بنوا دیا

image

انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی یاد میں ’تاج محل‘ جیسی عمارت بنائی ہے۔

امرالدین شیخ داؤد نامی ایک کاروباری شخصیت نے تاج محل کی طرح نظر آنے والی عمارت چنئی کے علاقے تھرووارور میں بنائی ہے اور اس بنانے میں پانچ کروڑ انڈین روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امرالدین شیخ جب 11 سال کے تھے اس وقت ان کے والد عبدالقادر انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کی پرورش ان کی والدہ جیلانی بیگم نے کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امرالدین نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ ’تاج محل‘ بنوایا ہے۔

یہ تاج محل جیسی عمارت بنانے کے لیے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا اور اسے مکمل کرنے میں تقریباً دو سال لگے ہیں۔

امرالدین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ سکتے ہیں ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے۔

خیال رہے اصل تاج محل اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی پسندیدہ اہلیہ ممتاز محل کے انتقال بعد بنوایا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts