نائجیریا سے حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب آنے والی خاتون کے یہاں مکہ میں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔
نائجیرین میڈیا کے مطابق خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی جس نے مکہ کے اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے نیشنل حج کمیشن کلینکس کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عثمان گلادیما نے بتایا کہ ہم نے حاملہ خواتین کو حج کے لیے آنے پر منع کیا تھا لیکن انہوں نے اس مشورے کو نظر انداز کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مکہ میں ہم نے 3 کلینکس قائم کیے ہیں اور مزید حاجیوں کے آنے کے بعد 7 کلینکس بنانے کا منصوبہ ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا کہ خاتون 8 ماہ قبل عمرے پر آئی تھی جس نے اولاد کی دعا کعبہ میں مانگی تھی کیونکہ اسکی شادی کو کچھ سال گزر گئے لیکن اولاد نہ ہوئی۔ مگر اللہ نے اس کی سن لی اور ایک ماہ میں ہی حمل ٹہر گیا جس کے مکمل 7 ماہ بعد اب حج کے موقع پر خاتون کو حج بھی نصیب ہو جائے گا اور بیٹا بھی خُدا نے عطا کردیا ۔