ایک اور تاج محل بن گیا ۔۔ بھارت میں مسلمان شہری نے کس کی محبت میں تاج محل بنوا دیا؟ دیکھ کر ہر کوئی رشک کرنے لگا

image

بھارتی ریارست تامل ناڈو کے ضلع تیرُو وارور میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا چھوٹا تاج محل، ریاست بھر سے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

اپنی ماں سے بے پناہ محبت میں، چنئی میں مقیم ایک تاجر نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک چھوٹا تاج محل تعمیر کرایا ہے۔

امر الدین شیخ داؤد صاحب چنئی میں ہارڈ ویئر کے کاروباری ہیں اور 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ ان کے والد عبدالقادر شیخ داؤد چنئی میں ایک تاجر تھے اور چمڑے کے سامان کا کاروبار کرتے تھے۔ تاہم عبدالقادر شیخ کا انتقال اس وقت ہوا جب ان کے بچے بہت چھوٹے تھے۔

عبدالقادر شیخ کی اہلیہ جیلانی بیوی، ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے آسانی سے ہمت نہیں ہاری اور کاروبار کو چلانے اور چار لڑکیوں سمیت پانچ بچوں کی پرورش کے لیے سخت جدوجہد کی۔ تمام بچے بڑے ہو گئے اور چاروں بہنوں کی شادی کے بعد امر الدین شیخ کی بھی شادی ہو گئی۔

2020 میں جیلانی بیوی کا انتقال ہوگیا، جو امرالدین کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا، کیونکہ یہ وہ شخص تھا جس نے اپنی ماں کی دکان چلانے میں بہت کم عمری سے ہی مدد کی تھی اور ہمیشہ ان کے ساتھ گھومتے پھرتے تھے۔ وہ نئے چاند کے دن انتقال کر گئیں، اسکے بعد سے امر الدین نے ہر نئے چاند کے دن 1,000 لوگوں کو بریانی کے ساتھ دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم، امر الدین نے سوچا کہ یہ کافی نہیں ہے اور بعد میں اسے اپنی ماں کے لیے ایک چھوٹا تاج محل بنانے کا خیال آیا۔ اس نے اپنے آبائی گاؤں امایاپن میں ایک ایکڑ زمین خریدی اور ایک بلڈر دوست کے تعاون سے یادگار کی تعمیر شروع کی۔

اس نے راجستھان سے سنگ مرمر خریدا اور یادگار کے ارد گرد راستے اور واک وے بنائے جس طرح آگرہ کے تاج محل میں ہے، اور 2 جون کو اس یادگار کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

اس میں مراقبہ (غور و فکر) کے مراکز ہیں جہاں تمام مذاہب کے لوگ مراقبہ کر سکتے ہیں اور ایک مدرسہ ہے جہاں اس وقت 10 طلباء مقیم ہیں۔

تاہم، امر الدین نے جنوب کے تاج محل کی تشہیر نہیں کی بلکہ لوگوں کو اس کا علم وہاں رہنے والے دوسرے لوگوں کے ذریعے ہوا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts