صبح سے انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک گول سی سیاہ رنگ کی شے کو خانہ کعبہ کی صفائی کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ ویڈیو آپ بھی دیکھیں
اس بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مشینیں روبوٹس ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس ہیں جو خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی صرف 20 منٹ میں کردیتے ہیں۔
مختلف مراحل میں خانہ کعبہ کی ہونے والی صفائی کے دوران سب سے پہلے دھول مٹی صاف کرنے کے بعد پوری چھت کا پونچھا لگایا جاتا ہے اور کعبہ کی دیواروں اور چھت اور دروازے کو بھی صاف کیا جاتا ہے۔
جبکہ مصبوعی ذہانت والے یہ روبوٹس خانہ کعبہ کی صفائی زیادہ بہتر طریقے سے اور کم وقت میں کردیتے ہیں۔