انڈیا میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، ’ملزم بہن کو ہراساں کر رہا تھا‘

image

انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں 10ویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر ایک شخص نے زندہ جلا دیا جو اُن کی بہن کو ہراساں کر رہا تھا۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق 15 سالہ امرناتھ کو جب ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے تین لوگوں کے نام بتائے جن میں ’وینکی‘ نامی شخص بھی شامل ہے۔

اُن کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان کو پٹرول چھڑکنے کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امرناتھ نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

امرناتھ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ 21 سالہ شخص وینکٹیشور ان کی بہن کو ہراساں کر رہا تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔

باپٹلا پولیس افسر وکول جندال نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا  ہے۔ پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکچوئل آفینسز ایکٹ (پی او سی ایس او) کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے کیونکہ مقتول کی بہن جسے وینکٹیشور نے مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا، نابالغ ہے۔

مسٹر جندال کا کہنا تھا کہ وہ ملزم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts