ماں کی محبت کی مثال تو دنیا کے کسی بھی رشتے سے نہیں دی جاتی۔ اولاد مر بھی جائے لیکن ماں کی محبت کبھی کم نہیں ہوتی. ممتا کا یہ لازوال تعلق انسانوں کے علاوہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا کنارے ہتھنی ایک بچے کو سونڈ سے ہلا رہی ہے جیسے اسے زندہ کرنے کی یا اٹھانے کی کوشش کررہی ہو۔
اس ویڈیو کا تعلق بھارت کے شہر آسام سے ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی صارفین ماں کی عظمت کو سراہتے ہوئے شئیر کررہے ہیں۔