خلاف ورزی پر فضاء میں جہاز تباہ اور ۔۔ دنیا کے وہ 5 خاص مقامات جہاں طیاروں کو جانے کی بالکل اجازت نہیں

image

ہزاروں میل کی دوری پر ہوا میں اڑتے جہاز کو دیکھنا اکثر انسانی آنکھ کیلئے ناممکن ہوتا ہے، ہوا میں اڑتے جہاز پلک جھپکتے کہیں سے کہیں پہنچ جاتے ہیں لیکن دنیا میں کئی مقامات ایسے ہیں جہاں جہازوں کو پروازکی قطعی اجازت نہیں ہے اور کئی جگہوں پر تو نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر جہاز کو فضا میں ہی تباہ بھی کردیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ

مکہ میں مسلمانوں کی حفاظت کی وجہ سے جہازوں کو فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، یہاں صرف کچھ سرکاری ہیلی کاپٹرز کو محدود پرواز کی اجازت ہے جبکہ شہر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

تاج محل

دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک تاج محل کی حدود کو حفاظت کے پیش نظر 4 سال پہلے نو فلائی زون قرار دیا گیا تھا اور یہاں آنے والا جہاز اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

واشنگٹن ڈی سی

امریکا کا حکومتی و دفاعی مرکز واشنگٹن ڈی سی اپنے اندر وائٹ ہاؤس، اہم سرکاری تنصیبات، کانگریس کے ایوان اور کئی عجائب گھر ویادگاری تعمیرات سنبھالے ہوئے ہے اس لئے واشنگٹن ڈی سی کی فضائی حدود بہت محدود ہیں اور یہاں غلطی سے بھی آنے والے طیارے کو فضاء میں ہی تباہ کیا جاسکتا ہے۔

شمالی کوریا

شمالی کوریا میں انسانی آزادی بہت محدود ہے اور یہاں ڈکٹیٹر کم جونگ کی حد درجہ احتیاط پسندی کی وجہ سے قوانین انتہائی سخت ہیں، شمالی کوریا کے دنیا کے کئی ممالک سے تعلقات بھی بہت محدود ہیں اس لئے یہاں طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملتی اور احکامات کی خلاف ورزی پر طیارے کو فضا میں ہٹ کیا جاسکتا ہے۔

ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈ

دنیا بھر میں مشہور امریکی مقام ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈ بھی نو فلائی زون ہے، سانحہ نائن الیون کے بعد امریکا میں ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈکے قریب پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ عوام کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اس اقدام پرسختی سے عمل کیا جاتا ہے کیونکہ خلاف ورزی پر طیارے کا انجام کافی سخت ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts