آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول متعارف

image

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی بانی کمپنی میٹا نے آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا نے حال ہی میں “وائس باکس اے آئی” کے نام سے ایک بالکل نیا ٹول پیش کر دیا۔ جس کی بدولت عام صارفین اپنی زبان میں کوئی جملہ ادا کرتے ہیں تو وہ ٹول فوری طور پر اس کا ترجمہ کر کے ٹیکسٹ میں ظاہر کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسٹ سے آڈیو ترجمے کو بہت اچھی سطح پر بدلتا ہے لیکن اس میں ڈیٹا ان پٹ اور لرننگ کم درکار ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کی افادیت کی مزید آزمائش جاری ہے تاہم وائس باکس دیگر بہت سے کام بھی کرسکتا ہے۔

متعارف کرایا گیا ٹول پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو سے بلند معیار کے آڈیو کلپس بناسکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ نے کسی جگہ کوئی اہم بات ریکارڈ کی ہے اور پس منظر میں گاڑیوں کے ہارن اور شور وغیرہ ہے تو وائس باکس انہیں ہٹا کر بہترین آڈیو فائل پیش کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب اگلے مرحلے میں وائس باکس انسانی لہجے کے مزید قریب ہو جائے گا اور اس طرح مشین سے تیار کردہ آواز کو قدرے حقیقی اور انسانی روپ دے سکے گا۔

میٹا نے اس ٹول کو فی الحال 6 زبانوں تک ہی محدود رکھا ہے تاہم مستقبل میں اسے مزید وسیع کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.