12 کلو کا سموسہ ۔۔ آدھے گھنٹے میں یہ پورا سموسہ کھانے پر کتنی بڑی رقم دی جائے گی؟

image

آلو، مٹر، پنیر ، مرچ مصالحوں کے علاوہ خشک میوہ جات سے بنا 12 کلو وزرنی سموسہ آدھے گھنٹے میں کھانے والے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا گیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں 12 کلو وزنی سموسہ کھانے کاچیلنج پورا کرنے والوں کو 71 ہزار بھارتی روپے نقد انعام دیا جائے گاجو کہ دو لاکھ 48 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

12 کلو وزنی باہوبلی سموسہ شبھم کوشل نامی شخص نے تیار کیا ہے، شبھم کوشل سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی روایت کو بدلنا چاہتے تھے اسی لیے انہوں نے 12 کلو کا وزنی سموسہ تیار کیا ہے جبکہ چیلنج کے مطابق آدھے گھنٹے میں 12 کلو وزنی باہوبلی سموسے کھانے والے کو 71 ہزار بھارتی روپے کا نقدی انعام دیا جائے گا۔

باہوبلی سموسے کو تیار کرنے میں 6 گھنٹے کا وقت لگتا ہے اور تلنے میں ڈیڑھ گھنٹہ صرف ہوتا ہےجبکہ سموسے کو تیار کرنے میں تین باورچی اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہیں۔سموسے کی بھرائی میں آلو، مٹر، پنیر اور مرچ مصالحوں کے علاوہ خشک میوہ جات بھی ڈالے جاتے ہیں۔

شبھم کوشل نے پہلے 4 کلو وزنی سموسے سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا تاہم اس وزن کو بڑھا کر 8 کلو کردیا گیا جس پر انھیں خوب پذیرائی ملی جس کے بعد شبھم کوشل نے 12 کلو کا بھاری بھرکم سموسہ تیار کرکے عوام کے سامنے چیلنج رکھ دیا۔سموسے کی قیمت 1500 روپے ہے جس کے لیے ابھی تک 40 سے 50 آرڈر مل چکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts