شمال مغربی چین میں ریسٹورنٹ میں دھماکے میں درجنوں افراد جان سے گئے، صدر شی جن پنگ نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریگن بوٹ فیسٹول کے دوران چین کے ضلع زنگ چنگ کے باربی کیو ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے فیسٹول میں شریک 31لوگ ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،اس کے علاوہ شیشے لگنے اور جھلسنے سے 7 افراد کی حالت خراب ہے جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
102 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، پولیس نے ریستوران کے مالک، شیئر ہولڈرز اورعملے سمیت نو افراد کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دیے۔
یاد رہے کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کو چینی میں ڈون وو وو کہا جاتا ہے، یہ تہوار ڈریگن کے قریب سے منسلک ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں سے دو اہم ترین سرگرمیاں، کشتی کی دوڑ اور کھانے زونگزی کھانے کی وجہ سے ڈریگنوں سے تعلق رکھتا ہے۔
چین میں ہر سال یہ تہوار نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے تاہم ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجہ سے خوشیاں منانے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔