“خواب میں دیکھا کہ ایک بزنس مین مشہور زمانہ ڈوبے ہوئے پانی کے جہاز ٹائی ٹینک کو دیکھنے کے لئے آبدوز کے زریعے اپنے سفر کا آغاز کرتا لیکن کچھ ہی دیر بعدآبدوز کے حصوں سے پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر وہ اپنے پہلے سفر کے آغاز میں ہی تباہ ہوجاتی ہے“
یہ حیرت انگیز خواب سنانے والی خاتون آئرش سے تعلق رکھنے والی ڈیبوراہ گریٹن ہیں۔ گزشتہ روز رواں ہفتے ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی آبدوز کی تباہی کی تصدیق اور اس میں موجود لوگوں کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد جہاں دنیا بھر سے افسوس کے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں وہیں کچھ عجیب و غریب اتفاقات بھی سامنے آرہے ہیں۔
سمسنز کے حد درجہ مماظلت رکھنے والے کلپ کے وائرل ہونے کے بعد آئرش خاتون نے بھی اپنا 10 برس پہلے کا خواب سنایا جس کے نیچے انھوں نے اپنے خواب کو کسی فلم کا آئیڈیا قرار دیا تھا۔
ڈیبوراہ کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ 10 برس بعد یہ خواب حقیقت کا روپ دھار لے گا۔
واضح رہے کہ ٹائی ٹن نامی ڈوب جانے والی آبدوز میں پاکستان کے ارب پتی بزنس مین اور ان کے صاحبزادے کے علاوہ 3 اور رئیس ترین افراد موجود تھے۔
ڈیبوراہ کے خواب کو لوگ حیرت انگیز اتفاق قرار دے رہے ہیں جو سالوں بعد ہو بہو حقیقت کی شکل اختیار کرگیا۔