خواتین سے مسترد ہونے والے امریکی شخص نے ہزاروں ڈالر کی سرجری سے قد بڑھوا لیا

image

بار بار خواتین کی جانب سے مسترد ہونے والے شخص نے ہزاروں ڈالر کی سرجری کروا کر قد بڑھوا لیا۔

امریکی ریاست جورجیا سے تعلق رکھنے والے 27 برس کے ڈِینزل سائیگرز نامی ریٹائر نیوی اہلکار نے اپنے چھوٹے قد کے باعث بار بار خواتین کی جانب سے مسترد ہونے کے باعث تقریبا 81 ہزار ڈالر کی سرجری کروا کر اپنا قد 5 فٹ 5 انچ سے بڑھوا کر 6 انچ کروا لیا۔

نیو یارک پوسٹ کو ای میل میں ڈِینزل سائیگرز نے بتایا کہ ’ساری زندگی میں اپنے آپ کو چھوٹے قد کو دیکھ کر شرمندہ ہوتا رہا۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’لِمب لینتھیننگ یعنی جسم کے اعضاء کو بڑھوانے نے مجھے زندگی بدلنے کا موقع دیا اور مجھے زندگی کو دیکھنے کا نیا زوایہ دیا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکپن میں انہیں اُن کی کَرش نے نظر انداز کر دیا تھا، کیونکہ وہ اُن کے لیے ’بہت چھوٹے قد اور چھوٹی عمر کے تھے۔‘

27 سالہ سائیگرز کہتے ہیں کہ ’میں نے یہ بات دل پر لے لی اور میں خواتین سے پیار کا اظہار کرنے سے پہلے اپنے قد کو ذہن میں رکھتا جس کی وجہ سے مجھ سے کئی مرتبہ مواقع ضائع ہوئے۔‘

سائیگرز نے کئی برسوں تک قد بڑھانے کے لیے تحقیق کی اور پھر انہیں ایسا پروسیجر ملا جس نے اُن کی زندگی تبدیل کر دی۔

سابق نیوی اہلکار کہتے ہیں کہ ’میرا اس کے پیچھے کوئی خاص مقصد نہیں تھا لیکن میں صرف چاہتا تھا کہ میں اپنے جسم اور دماغ کو دوبارہ سے تبدیل کروں اور اِس سے اچھا کیا ہو سکتا ہے کہ میں اپنے قد کو بڑھاؤں اور جسم کو خوبصورت بناؤں۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts