سہانا خان نے نئی پراپرٹی خرید لی، کون کون پڑوسی ہوگا؟

image

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ممبئی کے قریب واقع علاقے علی باغ میں مہنگی پراپرٹی خریدی ہے جہاں کرکٹرز، اداکار اور دوسرے امیر لوگ رہائش پذیر ہیں۔

دی اکنامکس ٹائمز کے مطابق علی باغ ممبئی کا ساحلی اور پوش علاقہ ہے جہاں سہانا خان نے 12 کروڑ 91 لاکھ انڈین روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔

سہانا خان کی پراپرٹی میں تین گھر شامل ہیں جو کہ ڈیڑھ ایکڑ کی زمین پر بنے ہوئے ہیں۔

اس پراپرٹی کی ڈِیل یکم جون کو کی گئی، جہاں سہانا نے 77 لاکھ روپے کی رجسٹری جمع کروائی۔

ملک کے کاروباری علاقے میں واقع علی باغ، سلیبریٹریز اور دیگر امیر افراد کے لیے ایک نئے رہائشی مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وہاں صنعت کار، کرکٹرز اور دیگر نمایاں لوگ بھی رہائش پذیر ہیں۔

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈووکون سمیت یہاں سچن تندولکر اور روہت شرما نے بھی پراپرٹی میں انوسٹمنٹ کر رکھی ہے۔

گرشتہ سال انڈین کرکٹ ٹیم کے بیٹر وراٹ کوہلی اور اُن کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی علی باغ میں آٹھ ایکڑ زمین خریدی 19 کروڑ 24 لاکھ انڈین روپے میں خریدی تھی۔

خیال رہے سہانا خان رواں سال فلمی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے کر رہی ہیں۔

آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ تر بالی وڈ ستاروں کے بچے اداکاری کر رہے ہیں۔

’دی آرچیز‘ میں سہانا خان کے علاوہ امیتابھ بچن کے نواسے اگسٹیا نندا، سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

چند روز پیشتر سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی آرچیز فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts