’میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے‘، عالیہ بھٹ کے ہالی وُڈ ڈیبیو پر والد کی خوشی

image

بالی وُڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی وُڈ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور ان کے والد مہیش بھٹ اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ’اسے گال گیڈوٹ اور جیمی ڈوران جیسے انٹرنیشنل اداکاروں کے ساتھ کام کرتے دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ اسے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ وہ ہالی وُڈ میں کام کر رہی ہے۔ آج کے نوجوان خود کو کسی سے کم نہیں سمجھتے۔‘

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایک مرتبہ عالیہ سے پوچھا کہ ایسا کیا ہے جو ہالی وُڈ کے پاس ہے اور ہمارے پاس نہیں تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ پیسہ۔‘

’اس نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے پاس کام کرنے کا طریقہ ہے اور وہ بہت پروفیشنل ہیں، لیکن ان کے پاس پیسہ بھی ہے، ورنہ ہمارے پاس بھی کسی چیز کی کمی نہیں۔ میرے خیال میں ہمارے لیے اس طرح کے اعتماد کی بہت ضرورت ہے۔‘

فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ کا ٹریلر گذشتہ اتوار کو برازیل میں ریلیز ہوا تھا۔ اس فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، گال گیڈوٹ اور جیمی ڈوران مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اس تھرلر میں گال گیڈوٹ ایک خفیہ ایجنسی کی ممبر کا رول ادا کر رہی ہیں اور عالیہ بھٹ ان کی کارروائیوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتی نظر آتی ہیں۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیزر میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان رمانوی اور جذباتی مناظر بھی ہیں۔

فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ کے علاوہ لیجنڈری اداکار دھرمندر، جیا بچن اور شبانہ عظمی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts