30 سال سے پوری دنیا میں مفت سفر کرنے والا شخص ۔۔ اب تک کتنا پیسہ خرچ کرچکا ہے؟

image

دنیا گھومنا کسے پسند نہیں لیکن مہنگے ہوائی ٹکٹ اور دیگر مسائل کی وجہ سے اکثر لوگوں کا یہ خواب ادھورا ہی رہ جاتا ہے لیکن امریکا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو 30 سال سے دنیا بھر میں مفت فضائی سفر کررہا ہے۔

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ٹام اسٹوکر نامی شخص نے 1990 میں یونائیٹڈ ائیرلائنز کا لائف ٹائم پاس 2 لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں خریدا تھا اور اس فیصلے کو وہ اپنی زندگی کی بہترین سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں۔

69 سالہ ٹام اسٹوکر 1990 سے اب تک یعنی 33 سال کے دوران 2 کروڑ 30 میل کا فضائی سفر مفت کر چکے ہیں اور اس دوران 100 سے زیادہ ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں۔2019 میں ہی انہوں نے اتنے فضائی سفر کیے جو چاند کے 6 سے زیادہ سفر کے برابر سمجھے جاسکتے ہیں۔

ٹام اسٹوکر دنیا بھر میں پرتعیش ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور پیرس سے لے کر پرتھ تک بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔وہ اپنے فضائی سفر کے فاصلے کے پوائنٹس کو بھی مختلف فوائد کے لیے استعمال کرتے ہیں جیسے ایک دفعہ انہوں نے ایک ہی دن میں 50 ہزار ڈالرز کے گفٹ کارڈز کیش کرائے۔

وہ یونائیٹڈ ائیرلائنز کے پہلے صارف ہیں جو اتنے زیادہ میل تک سفر کر چکے ہیں،کورونا کے دوران دنیا کے دیگر افراد کے لیے تو فضائی سفر مشکل ہوگیا تھا مگر ٹام اسٹوکر بدستور گھومتے رہے۔ٹام اسٹوکر نے 4 افراد کو پروازوں میں انتقال کرتے دیکھا۔

2009 میں انہوں نے 50 لاکھ میل جبکہ 2019 میں ایک کروڑ میل کا سنگ میل عبور کیا۔2019 میں انہوں نے 365 دنوں کے دوران 373 پروازوں میں سفر کیا۔ مجموعی طور پر اس سال ان کی فضائی پروازوں کا فاصلہ 14 لاکھ 60 ہزار میل تھا، اگر وہ پاس کے بغیر اتنی پروازوں پر سوار ہوتے تو انہیں 24 لاکھ ڈالرز سے زیادہ خرچ کرنا پڑتے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts