ماں کا خواب تھا حج کرنا اور بیٹے کو پائلٹ بنانا۔ دونوں ہی ایک ساتھ پورے ہوگئے۔ خوشی کے آنسو ماں چھپا نہ سکی۔ عبد اللہ محمد مصری پائلٹ نے اپنی پہلی پرواز میں والدہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے لے جانے والا طیارہ اڑا کر حیران کر دیا۔ لوگوں نے پائلٹ کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ملاحظہ فرمائیں:
پائللٹ عبداللہ محمد بہی کہتے ہیں مصر ایئر میں کو پائلٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور اپنی ماں کو سرپرائز دینا چاہتا تھا۔ سرپرائز یہ تھا کہ میں پائلٹ بن گیا ہوں اور وہ طیارہ اڑا رہا ہوں جس میں اپنی ماں کو حج کے لیے لے جارہا ہوں۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ باہر گیا۔ یونیفارم پہن کر ماں کے ساتھ گھر سے نکلا اور ان کو کہا کہ میں کویت کی فلائٹ پر جا رہا ہوں۔ کسی کو سچ نہیں بتایا بس میرے دوستوں کو معلوم تھا ان کی مدد سے میں نے اس حسین لمحے کی تصویر اور ویڈیوز بنوائیں ۔ میں نے بورڈنگ کے دروازے پر ماں کا استقبال کیا تو ماں یہ سب کچھ دیکھ کر حیران رہ گئی اور آنکھوں میں آنسو جھلک گئے۔
پائلٹ عبداللہ کہتے ہیں
2012 میں کالج آف ایوی ایشن سے گریجویشن کیا اور 2022 میں EgyptAir میں کام شروع کردیا۔ بطور پائلٹ کام کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے 10 سال انتظار کیا۔ میں نے اپنی ماں کو حج کرانے کے اپنے دوسرے خواب کو بھی پورا کر دکھایا۔