فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کا انتقال ہو گیا

image

کراچی: فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈ اداکار شکیل کا انتقال ہو گیا ہے، 85 سالہ مرحوم اداکار گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اداکار شکیل کے نام سے مشہور ہونے والے اداکار کا اصل نام یوسف کمال تھا، ان کے انتقال کی تصدیق معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کردی ہے۔

مرحوم اداکار شکیل کے شہرہ آفاق ڈراموں میں، نیا راستہ، انکل عرفی، ان کہی، افشاں، عروسہ، چاند گرہن اور آنگن ٹیڑھا شامل ہیں۔

اداکار شکیل نے 1966 میں فلم ہونہار سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، کل 12 مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن بڑے پردے پر انہیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ٹی وی اسکرین پہ ان کا مقدر ٹھہری۔

انہوں ںے انگریزی فلم جناح میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا کردار بنھایا تھا۔ انہیں 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں جب کہ ان کا بیٹا پہلے ہی سے کراچی میں موجود ہے۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts