کیا واقعی ٹویٹر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ میٹا نے کونسی نئی ایپ پر کام شروع کردیا جس کے بعد ٹویٹر خطرے میں پڑگیا؟

image

فیس بک کے ادارے میٹا نے ایلون مسک کے ٹویٹر کی طرز پر نئی ایپ کی تیاری شروع کرکے ٹویٹر کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

میٹا پلیٹ فارمزجسے پہلے فیس بک کے نام سے جانا جاتا تھا، ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے تھریڈز کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

تھریڈز لانچ کرنے کا فیصلہ ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک کو پلیٹ فارم پر صارفین کی پوسٹس کی تعداد کو محدود کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

جمعرات کو ریلیز ہونے والی نئی ایپ صارفین کو اپنے فالوورز کو انسٹاگرام سے رکھنے اور وہی صارف نام استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔ مائیکرو بلاگنگ مارکیٹ میں داخل ہو کر میٹا پلیٹ فارمز کا مقصد ٹویٹر کے غلبہ کو چیلنج کرنا ہے۔

یاد رہے کہ جب سے ایلون مسک نے 2022 میں ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں حاصل کیا تھا، اس کے بعد سے پلیٹ فارم کے ارد گرد تنازعات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ٹویٹر کے مقابلے میں دوسری ویب سائٹس زیادہ کامیابی حاصل کررہی ہیں تاہم ٹویٹر کی کامیابی کا مقابلہ نہیں کر سکی جس کی وجہ سے میٹا نے اب نئی ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts