گزشتہ روز جہاں طوفانی بارش نے لاہور کے شہریوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا وہیں مشیر کھیل وہاب ریاض بارش کے بعد لاہور کا معائنہ کرنے نکلے۔ البتہ موصوف پریشان حال عوام کی مدد کے بجائے ان پر پانی کے چھینٹے ہی اڑاتے رہے اور اپنا فوٹو سیشن کروا کے واپس آگئے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں جبکہ ان کے سامنے بائیک اور پیدل لوگ موجود ہیں، ان کے لئے گاڑی سلو کرنے کے بجائے وہ گاری کو اسپیڈ میں چلاتے ہیں، نتیجتاً سڑک کا پانی عوام پر جا لگتا ہے۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو بھی موجود ہے جس میں وہاب ریاض گاڑی سے اترتے ہیں اور آگے پیچھ چلتے ہیں۔ عوام نے وہاب ریاض کے اس “فوٹو سیشن“ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹوئٹر پر ان کے خلاف تنقید میں کئی ٹرینڈ گردش کرنے لگے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض لوگوں پر پانی پھینک کر لاہور میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی۔