آپریشن سے پہلے یہ دوا ہرگز استعمال نہ کی جائے ورنہ ۔۔ ماہرین نے کیا وارننگ دے دی؟

image

طبی ماہرین نے آپریشن سے قبل وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

امریکن سوسائٹی آف اینستھیزیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کیلئے استعمال کی جانے والی دوا اوزمپیک آپریشن کر وانے والے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر مائیکل چیمپیو کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بیہوشی کے دوران پیٹ میں رہ جانے والا کھانا الٹی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ہمارے پاس ایسے کیسز کی اطلاع ہے کہ جب آپریشن سے پہلے مریض نے ایسی دوا کھائی تو اسے اُلٹی ہوئی حالانکہ اس وقت انکے پیٹ میں کھانا موجود نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اوزمپیک اور ایسی دوسری دوائیں جنہیں جی ایل پی ون رسیپٹر ایگونسٹ کہا جاتا ہے، انسان کے ہاضمے کو سست کرتی ہیں جس سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل نے بتایا کہ جیسے ہی ہمارے پاس ایسی رپورٹس آئیں، ہم نے فوراً اس پر کام شروع کردیا ،اگر آپ دن میں ایک بار ایسی دوا لیتے ہیں تو سرجری کی صبح اپنی روزانہ کی خوراک کو آپریشن سے پہلے ترک کردیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts