جہانگیر ترین کے بھائی و ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے اچانک خودکشی کیوں کرلی؟ وجہ سامنے آگئی

image

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں تھے، جہاں سے خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے تاہم ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔

عالمگیر ترین شمیم اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، جو جنوبی پنجاب کے لیے پیپسی کی آفیشل فرنچائز ہے، عالمگیر ترین ملک کا سب سے بڑے پانی صاف کرنے کا پلانٹس بھی چلارہے تھے۔

کھیلوں کے شوقین عالمگیر ترین معاشرے کی بہتری میں کھیلوں کے کردار پر گہرا یقین رکھتے تھے اور خواہشمند کھلاڑیوں اور خواتین کے لیے ایک ٹھوس پلیٹ فارم قائم کرنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کے لیے بہترین ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے لیے کام کرنا چاہتے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.