امریکی گلوکارہ نے خودکشی کر لی

image

ہالی وڈ کی 48 سالہ نامور گلوکارہ اور ڈزنی اسٹار کوکو لی نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی گلوکارہ کوکو لی کی بہن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کوکو لی نے گزشتہ اتوار کو خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی تھی، تاہم فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے باوجود کوکو لی کوما میں چلی گئیں۔

امریکی گلوکارہ 3 دن تک کوما میں رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکیں اور دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔

گلوکارہ کی بہن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ کوکو لی کچھ سالوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور انہوں نے گھر میں ہی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کوکو لی ایک چینی امریکی گلوکارہ تھیں جنہوں نے انگریزی اور چینی زبان مینڈارن میں گانوں کے البم جاری کیے۔

کوکو لی 2001 میں وہ فلم  “کروچنگ ٹائیگر، پوشیدہ ڈریگن” میں آسکر کے لیے نامزد گانا پرفارم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts