جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے بھی شرکت کی۔
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔
جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی۔