تاحیات نااہلی ختم ۔۔ (ن) لیگ نے نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنوانے کی تیاری کرلی؟

image

پانامہ کیس میں تاحیات نااہلی کے بعد پارلیمان میں قانون سازی کی وجہ سے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کی سزا پانچ سال تک محدود ہوگئی، سابق وزیراعظم نااہلی کی مدت کم ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئے، جہانگیر ترین کو بھی الیکشن کیلئے اجازت مل گئی۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر ملک میں نگراں حکومت آجائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی ہے، نوازشریف اور جہانگیرترین الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں بھی نااہلی 5سال سے زیادہ نہیں ، کسی بھی شخص کی نااہلی 5سال کیلئے ہوگی، آج کے قانون کے بعد کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا۔

اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی مگر نیب کیس میں سزا کے سبب وہ انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ نوازشریف وطن واپسی پر اپیل دائر کریں گے اور امید ہے اس میں بھی سرخرو ہو جائیں گے۔

وزیر قانون نے نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرایہ اختیاراستعمال نہیں کرسکتا، قانون بنانا اور اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا آئینی اختیار ہے، آج کسی کولگ رہا ہے وہ ان ترامیم کابینفشری ہے توکل کوئی اور ہوگا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف 3 بار پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں تاہم تینوں بار انہیں مدت مکمل کرنے سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) ایک با ر پھر انہیں وزیراعظم بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.