انوپم کھیر اپنی 538 ویں فلم میں کون سا کردار ادا کر رہے ہیں؟

image
مشہور انڈین اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی 538 ویں فلم میں مشہور شاعر، فلسفی اور مضمون نگار رابندرناتھ ٹیگور کا کردار ادا کریں گے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعے کو سوشل ایپ انسٹاگرام پر انوپم کھیر نے اس خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بطور رابندرناتھ ٹیگور اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی۔

بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں انوپم نے رابندرناتھ ٹیگور جیسا لباس پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے سفید بال اور لمبی داڑھی بھی لگا رکھی تھی۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’مجھے اپنے 538 ویں پروجیکٹ میں گُرودیو نے رابندرناتھ ٹیگور کا کردار نبھاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ وقت آنے پر (فلم کے حوالے سے) تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔‘

انوپم کھیر کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

پروین دابس نے تالیوں کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’واہ۔‘

ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’او میرے خدایا سر، آپ واقعی میں ان جیسے لگ رہے ہیں۔‘

ایک فالوور نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی یہ کردار آپ سے بہتر ادا نہیں کر سکتا۔‘

    

View this post on Instagram           A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

رابندرناتھ ٹیگور کون تھے؟رابندرناتھ ٹیگور سنہ 1913 میں ادب میں نوبل پرائز جیتنے والے پہلے ہندوستانی شہری تھے۔ انہوں نے انڈیا اور بنگلہ دیش کے قومی ترانوں کے ساتھ ساتھ کئی گانے بھی لکھے۔ ان گانوں کو ’رابندر سنگیت‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ٹیگور کو کئی ناموں سے یاد کیا جاتا ہے جیسے گُرودیو، قابی گُرو اور بسواقابی، لیکن انہیں عام طور پر ’بنگال کا شاعر‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts