ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا

image

سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء خان کا کہنا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے، ہم اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دین داری، بردباری، نرمی اور دیانت داری کی علامت ہو۔

ثناء خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ میری اولاد ہے، ماں بننا زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا بچہ اٹھایا ہوا ہے، ماں باپ بننا زندگی بھر کی ذمے داری ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts