وزیراعظم کے بیٹے کو بڑا ریلیف ۔۔ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں کیسے بری ہوئے؟

image

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کر دیاہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے۔

سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی جس کی سربراہی ڈاکٹر رضوان نے کی تھی۔

جج نے کہا کہ جو انکوائری اور انویسٹی گیشن میں اپنا مؤقف تبدیل کرتے رہے ان کے خلاف کیا کارروائی کی۔ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

جج بخت فخر بہزاد نے پوچھا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہےجس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالت کے سوال پر خاموش ہو گئے۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سب پڑھ لیا ہے، مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ سنائیں،سب ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا یہ بات یاد رکھیں، مجھے جواب چاہیے کہ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا۔بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.