“میں لیپ ٹاپ خریدنا چاہتا تھا لیکن اتنی استطاعت نہیں تھی۔ آج وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے مجھے میرٹ پر لیپ ٹاپ ملا ہے جس کے لئے میں ان کا شکرگزار ہوں“
یہ الفاظ تقریر کے دوران ایسے نوجوان نے ادا کیے جس کا نام وزیر اعظم کی مفت لیپ ٹاپ تقسیم میں شامل تھا۔ تقریب میں شرکت کے لئے آئے نوجوان نے تقریر کے دوران مزید کہا کہ “اسی لیپ ٹاپ کی بدولت کل ہم وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے اور ملک کا نام اونچا کریں گے“
یہ جملہ سننے کے بعد وزیر اعظ شہباز شریف نے نوجوان کے اسٹیج سے اترتے ہی اسے گلے لگایا اور اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کا ساتھی عملہ کافی خوش ہے جبکہ نوجوان بھی مسکراتے ہوئے بیٹھ جاتا ہے اور شہباز شریف تالیاں بجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور عوام ایک طالب علم کی حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں۔