22 ہزار روپے مجھے قرضہ دے دو میں واپس کردوں گا ۔۔ آن لائن قرض لینا 2 بچوں کے باپ کی جان لے گیا

image

قرض مانگا تھا، لیکن جان ہی چلی گئی ۔ راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ محمد مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے 13 ہزار روپے قرض لیا تھا جسے سود سمیت ادا نہ کرسکے، پھر انہوں نے دوبارہ دوسری ایپ سے ادھار مانگا جو کچھ ہی ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ روپے بن گیا۔ قرض دینے والوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

آن لائن ایپ کے ذریعے قرض لینا 2 بچوں کے بیروزگار باپ کی جان نگل گیا۔ محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر کی 6 ماہ پہلے نوکری چلی گئی تھی، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا جو کچھ دن بعد سود بھی لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ شوہر نے قرض اتارنے کے لیے دوسری ایپ سے مزید پیسے لیے جو کچھ ہی وقت بعد 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، قرض ادائیگی کی تاخیر پر آن لائن ایپ کی جانب سے روزانہ کال کرکے دھمکیاں دی جاتی تھیں اور پولیس کارروائی سے ڈراتے تھے جس سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی۔ ان کے دو بچے ہیں، مسعود کے بھائی نے بتایا کہ میں نے خودکشی سے متعلق تھانہ ریس کورس میں رپورٹ درج کرائی ہے، بھائی کی خودکشی کے بعد بھی قرض ایپ والے دھمکیاں دے رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts