بیٹریز کبھی جھوٹ نہیں بولتیں ۔۔۔ تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد فون کی بیٹری جلدی ختم ہو رہی ہے؟ جانیے بچنے کا آسان طریقہ

image

آج کل ٹوئٹر کی طرز پر میٹا یعنی فیس بک کی جانب سے بنائی گئی ایپلی کیشن تھریڈز جس کو انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور اس ایپ نے 5 ہی دن میں کئی ملین اکاؤنٹ بھی بنوا ڈالے۔ لیکن کیا یہ ایپ واقعی ٹوئٹر جیسی با اثر ایپ کا مقابلہ کرسکتی ہے؟ کیا اس سے کوئی فائدہ ہو رہا ہے یا پھر نقصان؟

تھریڈز نامی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین کہتے ہیں کہ یہ ویسے تو کسی خاص کام کی ایپ نہیں ہے لیکن اس سے صرف اور صرف موبائل فون کی بیٹری جلدی ختم ہو رہی ہے۔ کسی نے سوال پوچھا کیا صرف میرے ہی موبائل کی بیٹری گر رہی ہے یا پھر کسی اور کی بھی جس میں ایک صارف نے سکرین شاٹ شیئر کیا اور بتایا کہ تھریڈز ہی سب سے زیادہ بیٹری کھا رہی ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق موبائل کی بیٹری جلد ختم ہونے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی، لیکن یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ 'منفی ٹیسٹنگ' کے باعث ہوسکتا ہے۔ میٹا حکام اپنی ایپ کے بارے میں مزید سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین ان کی ایپس کو کیسے استعمال کرتے ہیں، یہ ہی منفی ٹیسٹنگ کہلاتا ہے۔اگر آپ نے تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد دیکھا ہے کہ آپ کی بیٹری بھی جلد ختم ہو رہی ہے، تو اپنے فون کی بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش سیٹنگ کو بند کر دیں۔

اسے آئی فون پر آف کرنے کے لیے سیٹنگ ایپ کھولیں اور جنرل پر جائیں، بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش پر ٹیپ کریں، پھر آف کریں۔ اینڈرائیڈ والے صارفین سیٹنگز کھولیں پھر Connections اور پھر Data usage پر ٹیپ کریں۔ موبائل Data usage پر کلک کریں اور تھریڈز کو منتخب کریں اور Allow background data usage کے آپشن کو ڈس ایبل کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts