جنرل آصف غفور نے خود آپریشن کی قیادت کی ۔۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کا کیا حال کیا گیا؟

image

پاک فوج نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی قیادت میں ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، 5 دہشت گرد ہلاک، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

گزشتہ روز ژوب کینٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، حملے میں ابتدائی طور پر چار جوان شہید جبکہ 5 شدید خمی ہوئے تھے تاہم آپریشن میں شدید زخمی ہونے والے 5 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور قوم دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔کسی کو پاکستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مثالی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ژوب کینٹ میں کیے گئے اہم کلیئرنس آپریشن کا چارج خود سنبھالا اور فرنٹ لائن پر موجودرہے۔

مشن کی براہ راست ذمہ داری سنبھال کرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے اپنی غیر معمولی قائدانہ خوبیوں کا مظاہرہ کیاجس کے بعد شمالی بلوچستان ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.