ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم ۔۔ بارش کہاں کہاں ہوگی؟

image

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، پنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع اور سندھ کے بیشتر مقامات میں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد میں آج دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک سے بارش ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.