دنیا کے 5 بدترین قابل رہائش شہروں میں کراچی کا نمبر کونسا؟

image

برطانوی میگزین دی اکانومسٹ نے دنیا کے پانچ سب سے کم قابل رہائش شہروں میں کراچی کو بھی شامل کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ای آئی یو گلوبل لائیوبلٹی انڈیکس 2023 میں کراچی کو دنیا کے 173 شہروں میں سے 169 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، فہرست میں چار شہروں لاگوس، الجزائر، طرابلس اور دمشق کو رہنے کے لحاظ سے کراچی سے بد تر شہر قرار دیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل شہروں کی قابل رہائش ہونے کی درجہ بندی ان کے پانچ شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے، ان پانچ شعبوں میں استحکام، صحت کی دیکھ بھال، ثقافت و ماحولیات، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر شامل ہیں، یہ انڈیکس کورونا کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

انڈیکس میں قابل رہائش ہونے کے عوامل کا جائزہ لینے اور ان کی جانچ کرنے کے لیے ایک سے سو کی حد تک اسکور کو مرتب کیا جاتا ہے، جس میں نمبر ایک کو ناقابل برداشت اور 100 کو مثالی خیال کیا جاتا ہے۔

رہائش اختیار کرنے سے متعلق انڈیکس میں کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے، اس کے علاوہ ملک کا کوئی شہر اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔کراچی کا مجموعی اسکور 42اعشاریہ 5 ہے جو مثالی سے کم ہے، استحکام سے متعلق اشارے کے حوالے سے شہر میں سب سے زیادہ خراب صورتحال سامنے آئی۔

2019 میں کراچی انڈیکس میں 140 شہروں میں سے 136 ویں نمبر پر رہا جبکہ 2020 میں رپورٹ شائع نہیں ہوئی، اس کے بعد 2022 میں کراچی 140 شہروں میں سے 134 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.