اب جوتے کرینگے گاڑی کا کام اور ۔۔ تیز ترین پیدل سفر کیلئے جوتے تیار ۔۔ ویڈیو

image

کچھ لوگ پیدل چلنے کی کوشش میں اکثر مشکل کا شکار رہتے ہیں لیکن آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے جوتے آپ کے مسائل کا حل ہو سکتے ہیں، شہر کی تیز گرمی میں یہ جوتے آپ کو جلدی وہاں تک پہنچنے میں مدد کر سکتے ہیں جہاں آپ کو فوری پہنچنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اسکیٹنگ کا طریقہ نہیں جانتے تو بھی پریشانی کی بات نہیں، ان جوتوں میں موجود ٹیکنالوجی آپ کے چلنے کی رفتار کا اندازہ لگا کر آپ کو تیز چلنے میں مدد دے گی اور پہیے خود بخود بھی مڑ جاتے ہیں۔

ان جوتوں کی مدد سے آپ 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں اور یہ جوتے تیز رفتار ی کے باوجود 1 میٹر سے بھی کم وقت میں مکمل اسٹاپیج تک جا سکتے ہیں۔

سیڑھیاں چڑھنے یا ناہموار علاقے میں چلنے کے دوران آپ فری وہیلنگ سے بچنے کے لیے جوتوں کو لاک کر سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی یوایس بی چارجر کا استعمال کرتے ہوئے کہیں بھی اپنے جوتوں کو تیزی سے چارج بھی کر سکتے ہیں، مون واکرز 90 منٹ میں مکمل طور پر ری چارج ہو جاتے ہیں۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے یہ جوتے اگلے سال سے دستیاب ہوں گے اور ان کی ابتدائی قیمت 14سو ڈالر رکھی گئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts