اشتہارات کی آمدنی میں حصہ، ٹوئٹر کی ویڈیو بنانے والوں کو نئی پیشکش

image

واشنگٹن: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں حصہ دیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو ان اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں۔

Surprise! Today we launched our Creator Ads Revenue Sharing program.

We’re expanding our creator monetization offering to include ads revenue sharing for creators. This means that creators can get a share in ad revenue, starting in the replies to their posts. This is part of our…

— Twitter (@Twitter)

اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس اس کے اہل ہوں گے اور جن کی پوسٹس گزشتہ تین ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں گی۔ ادائیگی کے لیے صارف کا اسٹرائپ پر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہو گا۔

ٹوئٹر کی میٹا کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی

سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ صارفین کو ٹوئٹر سے براہ راست کمانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے کریٹرایڈز ریوینیو شیئرنگ کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق رواں ماہ میں ہی اس پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور تمام اہل صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ سال رواں کے آغاز میں بھی ٹوئٹر نے صارفین کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے شائع کیے گئے ویڈیوز مواد کو سبسکرائب کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔

اس ضمن میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ سبسکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔

تھریڈز ٹوئٹر کیلئے حقیقی خطرہ قرار

یاد رہے کہ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے لیے چند ماہ قبل ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پلیٹ فارم پر ایسے اشتہارات شائع ہوں گے جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.