انڈیا میں ٹماٹروں کا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے میاں بیوی گرفتار

image

انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں ٹماٹروں سے لدا ہوا ٹرک چھین کر فرار ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق دونوں میاں بیوی نے جعلی ایکسیڈنٹ کا بہانا بنا کر ڈھائی ٹن وزنی ٹماٹروں سے لدا ہوا ٹرک چھینا تھا۔

 پولیس کے مطابق ٹرک چھیننے والے اس جوڑے کا تعلق ویلور شہر سے ہے اور یہ ہائی وے پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کا حصہ ہے۔

میاں بیوی اور ان کے گینگ نے آٹھ جولائی کو ضلع چترادُرگا سے آنے والے مالیش نامی ٹرک ڈرائیور کو چِکا جلا کے مقام پر روکا اور جعلی ایکسیڈنٹ کا الزام لگا کر اس سے ہرجانہ طلب کیا۔

جب ڈرائیور نے ہرجانہ دینے سے منع کیا تو انہوں نے ڈرائیور پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور پھر ٹرک سے باہر نکال کر ڈھائی ٹن ٹماٹروں سے لدا ہوا ٹرک چھین کر فرار ہو گئے۔

ٹرک میں لدے ٹماٹروں کی قیمت ڈھائی لاکھ انڈین روپے تھی۔

ڈرائیور کی جانب سے شکایت درج کروائے جانے پر آر ایم سی یارڈ نے ٹرک کی لوکیشن ٹریس کر کے دونوں ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث ملزم کا نام بھاسکر ہے اور اس کی عمر 28 برس ہے جبکہ اس کی اہلیہ سندُھوجا کی عمر 26 برس ہے۔

ٹرک چھیننے والے میاں بیوی کے گینگ کے باقی تین ارکان فرار ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts