انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ، ’تلاش جاری‘

image

انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مقامی دفتر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتوار کو آدھی رات گزرنے کے بعد کشتی ڈوب گئی جس میں 40 افراد سوار تھے۔

بیان کے مطابق چھ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جنوب مشرقی سولاویسی کے شہر کیندری میں ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عرفہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’19 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔‘

17 ہزار جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی جزیرے میں سمندری حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گذشتہ سال مئی میں ایک فیری جس میں 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگگارا صوبے کے قریب گہرے پانیوں میں ڈوب گئی تھی اور دو دن تک پھنسی رہی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts