’کچھ دن میں واپس آ جائیں گی‘، انڈیا سے پاکستان آنے والی خاتون کے شوہر پُرامید

image

فیس بک پر پاکستانی شہری سے گہری دوستی کی وجہ سے انڈیا سے پاکستان آنے والی انجو نامی خاتون کے شوہر اپنی اہلیہ کے واپس آنے کے لیے پُرامید ہیں۔

انجو نامی خاتون 22 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچیں جہاں وہ اپنے سوشل میڈیا کے گہرے دوست نصراللہ خان کے گھر بطور مہمان رہ رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق انجو نے اپنے شوہر اَروند کو بتایا تھا کہ وہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں تاہم اتوار کے روز اروند کو میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ اُن کی اہلیہ بارڈر کے پار ہیں۔

اروند نے انڈیا ٹو ڈے کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ کا اُن سے وٹس ایپ کے ذریعے رابطہ تھا اور اتوار کی شام چار بجے انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں ہیں اور دو سے تین دنوں بعد واپس آ جائیں گی۔

جب اروند سے انجو کے پاکستان میں دوست کے حوالے سے مپوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم تھا اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کی اہلیہ ان کے پاس واپس آجائے گی۔

اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں اور انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔

انجو نے اروند سے شادی کرنے کے غرض سے عیسائیت مذہب قبول کیا جس کے بعد اُن کے یہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

واضح رہے انجو کی پاکستان کے صوبہ پختونخواہ کے ضلع اپر دیر کے 29 برس کے  شہری نصراللہ سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اُن سے ملنے اپر دیر آئی ہوئی ہیں۔

انہیں پہلے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا تھا تاہم اُن کے کاغذات دیکھنے کے بعد انہیں اپر دیر میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts