کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ ۔۔ اگست سے بجلی مزید کتنی مہنگی ملے گی؟

image

نیپرا نے ملک بھر میں صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے بعد کراچی کے شہریوں کیلئے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے جس سے کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے حکام کے مطابق یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی ہے، کراچی کے صارفین کو اگست میں یہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے حکومت کی منظوری کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور آج کے الیکٹرک کی درخواست پرعوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.