جس شخص نے موبائل چوری کیا اسی سے ہی پیار ہو گیا، برازیلین خاتون کی کہانی

image
انٹرنیٹ پر برازیلین خاتون کی پیار کی عجیب کہانی وائرل ہے جس میں خاتون کو موبائل فون چھیننے والے شخص سے ہی پیار ہوگیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اس خاتون کا نام ایمانیوئلا ہے۔

ایمانیوئلا نے برازیل میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ ’جہاں اِن (بوائے فرینڈ) کی رہائش ہے، میں وہاں سے گزر رہی تھی کہ انہوں نے میرا فون چھین لیا۔‘

دوسری جانب ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے بتایا کہ جب اس نے فون پر خاتون کی تصویر دیکھی تو اس کے جذبات تبدیل ہوگئے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں بہت مشکل وقت سے گزر رہا تھا کیونکہ میری کوئی گرل فرینڈ نہیں تھی۔‘

’جب میں نے ان کی تصویر فون میں دیکھی تو میں نے کہا کہ کتنی خوب صورت گندمی اور سیاہ بالوں والی خاتون ہے۔ ایسے بالوں والی خواتین بہت کم ہیں۔ اس کے بعد مجھے فون چھیننے پر دُکھ ہوا۔‘

اس جوڑے سے انٹرویو کرنے والے شخص نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ ’تو آپ نے اِن کا فون بھی چُرایا اور دل بھی؟‘

اس پر خاتون کے بوائے فرینڈ نے کہا کہ ’بالکل ایسی ہی ہوا ہے۔‘

É só no Brasil mesmo….kkkkkkkkkkk. pic.twitter.com/EmrqKfUzZM

— Milton Neves (@Miltonneves) July 21, 2023

خیال رہے کہ نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ دونوں ایک دوسرے کو دو برسوں سے ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آسکی کہ سابق راہزن سے محبت کرنے کو خاتون کے والدین نے تسلیم کیا ہے یا نہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts