ویمنز ورلڈ کپ میں مراکش کی گول سکورر نے تاریخ رقم کر دی

image
مراکش کی 30 سالہ خاتون فٹبالر ابتسام جریدی نے اپنا نام فٹبال کی ریکارڈ بک میں ہمیشہ کے لیے درج کرا لیا ہے، وہ  فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں گول کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی  ہیں۔  

عرب نیوز کے مطابق ابتسام نے جنوبی کوریا کے خلاف مراکش کو 0-1 سے فتح دلا کر ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کی امید کو زندہ رکھا ہے۔

مراکش اپنے گروپ کا آخری میچ کولمبیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا جب کہ افتتاحی میچ میں جرمنی کے خلاف 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایڈیلیڈ کے ہندمارش فٹبال سٹیڈیم میں 12,886 شائقین موجود تھے، یہ سٹیڈیم ویمنز ورلڈ کپ میں سب سے چھوٹا سٹیڈیم ہے۔

میچ کے چھٹے منٹ میں کورین کھلاڑی کم جونگ کو ڈاج کراتے ہوئے ابستام نے خوبصورت پاس کو ہیڈ کے ذریعے گول میں بدل دیا اور ٹیم کو برتری دلا کر میچ کے آخر تک برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

مراکش گروپ کا آخری میچ کولمبیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا۔ فوٹو گیٹی امیج

میچ کے اختتام پر ابتسام نے کہا ہے کہ اس کامیابی پر ہم سب بہت خوش ہیں، یہ فتح مراکش اور عربوں کی فتح ہے اور ہمیں محنت کا پھل کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔

واضح رہے کہ مراکش کی نوہیلا بینزینا ویمنز ورلڈ کپ میں حجاب کے ساتھ کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جب انہوں نے مراکش کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف ٹیم میں جگہ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts